۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
ایران میں 65 ہزار کورونا متاثرین شفایاب

حوزہ/ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ایران میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں میں سے چونسٹھ ہزار، آٹھ سو، تینتالیس افراد صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے دفتر کے سربراہ کیانوش جہانپور نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایران میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ایک ہزار تیس نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ ایران میں مجموعی طور پر اب تک ستّاسی ہزار چھبّیس افراد اس وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں نوّے دیگر افراد لقمہ اجل بنے ہیں اور اس طرح جاں بحق ہونے والوں کی تعداد پانچ ہزار چار سو اکیاسی ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا میں اب تک چھبّیس لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ سات لاکھ، ستّائیس ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہوئے ہیں اور ایک لاکھ پچاسی ہزار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .